ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاڑی چیکنگ کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، تلاشی کے دوران پولیس نے اس نوجوان سے بھارتی کرنسی کے ساتھ غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی ہے۔
اس کے بعد اعلی حکام سمیت دیگر ایجنسیاں کرنسی کے بارے میں نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کرنے میں مصروف ہیں، اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے امروہہ ضلع کے پولیس سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹڈا نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں سے سعودی، کویت ریال اور امریکی ڈالر کے ساتھ قریب 40 لاکھ روپے کی بھارتی کرنسی موصول ہوئی ہے۔
پولیس سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ گرفتار نوجوان سے اس رقم کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، جس کے بعد نوجوان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔