ETV Bharat / jagte-raho

جموئی:سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک - road accident in jamui

ریاست بہار کے ضلع جموئی کے چکائی تھانہ علاقہ میں بدھ کو ٹرک اور پک اپ وین کے مابین ہوئے تصادم میں پک اپ وین ڈرائیور کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 6:13 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ پک اپ وین پر سوار لوگ جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہہ سے بہار کے ضلع شیخ پورا میں جارہے تھے۔

دریں اثنا چکائی گریڈیہہ اہم شاہراہ پر بٹپار چوک کے نزدیک ٹرک نے پک اپ وین میں ٹکر مار دی۔

اس واقعہ میں پک اپ وین ڈرائیور کی موت ہوگئی۔

جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو چکائی ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے جموئی صدر اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑکر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے:کیمور: یوم آزادی کی تیاریاں شروع

ذرائع نے بتایاکہ پک اپ ڈرائیور کی شناخت شیخ پورا ضلع کے کنڈا تھانہ علاقہ باشندہ نتیش یادو (36) کے طور پر کی گئی ہے۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.