ریاست کیرالہ کے وزیر جنگلات کے راجو نے بتایا کہ ضلع پلک کاڈ میں حاملہ ہاتھی کی موت کے سلسلے میں ایک شخص کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔
کیرالہ کے سائیلنٹ ویلی کے جنگل میں حاملہ ہاتھی کی اس وقت موت ہوگئی تھی، جب اس نے انناس کھایا۔انناس کے اندر دستی بم رکھا گیا تھا، جس کے پٹھنے سے ہاتھی کی موت ہوگئی۔
اس میں ہاتھی اور اس کے پیٹ میں پلنے والا بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ مقامی شرپسندوں کی کارروائی سے ہاتھی کی موت ہوئی ہے۔
ہاتھی کے موت کی اطلاع مللاپورم کے محکمہ جنگلات کے افسر موہن کرشنن نے رابطہ عامہ کی سائٹ فیس بک پر اشتراک کی تھی۔
گرفتار شخص کے ساتھ پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔