گزشتہ ماہ نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں اکشئے کالرا کے ساتھ ہوئی ڈکیٹی اور قتل معاملے میں ملوث پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آج نوئیڈا پولیس نے انکاؤنٹر میں 5 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پانچوں بدمعاش اکشے سے ڈکیتی اور قتل میں ملوث تھے۔ ساتھ میں ان کے پاس سے طالب علم اکشے سے لوٹی گئی کریٹا کار بھی برآمد ہوئی ہے۔
یہ انکاؤنٹر سیکٹر -58 کوتوالی کے علاقے میں ہوا۔ گرفتار بدمعاشوں کے نام کلدیپ عرف ہیپی (کامنا اپارٹمنٹ ویشالی چوکی تھانہ کوشامبی ضلع غازی آباد) وکاس عرف وکی (غازی آباد) سونو سنگھ (سنجے کالونی ، اوکھلا دہلی) شمیم شیخ (غازی آباد) اجے راٹھور (غازی آباد) ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ستمبر کو نوئیڈا سیکٹر 62 میں اکشے کالرا نامی طالب علم کے گھر سے کچھ فاصلے پر کریٹا کار لوٹنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس واردات کو غازی آباد گینگ نے انجام دیا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام شرپسند جرائم کرنے کے بعد کئی دن میرٹھ میں چھپ کر رہ رہے تھے۔ تمام شرپسند افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ ماضی میں ان کے خلاف بہت ساری کاریں لوٹنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ہیں۔ لیکن پہلی بار یہ بدمعاش پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔
نوئیڈا پولیس کے مطابق منگل کی صبح ایک بار پھر کسی واردات کو انجام دینے کے لئے یہ نوئیڈا آئے تھے۔گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی جانب سے انکاؤنٹر میں شامل سیکٹر 58 تھانہ کے ایس او انل راجپوت کی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کیس کو بے نقاب کرنے کے لئے نوئیڈا پولیس کی ایک درجن سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔ نوئیڈا ایس ٹی ایف بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔