پولیس نے منگل کو بتایا کہ پھردھان علاقے کے برکھیڑوا گاؤں میں سروج مشرا کی بیوی آرتی اور اس کی پانچ سالہ بیٹی کو گولی مارنے کے بعد تلوار سے وار کر کے دونوں کا قتل کردیا گیا۔اس واردات کو رات تقریبا ایک بجے انجام دیا گیا۔
انہوں نےمزید بتایا کہ آرتی کے شوہر سروج مشرا حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ قتل کس نے کیا ہے۔قتل کا شبہ سروج مشرا پر بھی ہے۔اس معاملے کی اطلاع ملتی ہے پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔