بی ایس ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وترجمان بھاسکر سنگھ راوت نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی ایس ایف نے ابوہر میں سرحد کے نزدیک سے 5کلو 56گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔
اسی طرح سیکورٹی فورسز نے فیروز پور سیکٹر میں سرحد کے قریب سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔
بی ایس ایف نے ریاست میں اس سال اب تک 168کلو 593گرام ہوروئن برآمد کی ہے۔
اس کے علاوہ جوانوں نے ہندوستانی سرحد عبور کرنے کے الزام میں 50 لوگوں اورچھ پاکستانی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 28 میگزین،18 اسلحہ،281 کارتوس دوموبائیل وچار پاک سم کارڈ اور 280 گرام افیم برآمد کئے ہیں۔