وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ دھوکے باز لوگوں نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا نام اور لوگو کا استعمال کرکے ایل پی جی وترک کیندر کے ذریعے گیس ایجنسی ڈیلر شپ ، ڈسٹری بیوٹر شپ کھولنے کے لیے منظوری لیٹر جاری کیا ہے'۔
اس کی وضحات کرتے ہوئے وزارت نے پریس ریلیز کے ذریعے کہاکہ' مرکزی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیلر شپ ، ڈسٹری بیوٹر شپ کھولنے کے لیے کوئی بھی اشتہار جاری نہیں کرتی ہے۔
علاوہ ازیں اس پریس ریلیز کے ذریعے مزید اطلاع فراہم کی جاتی ہے کہ ڈیلر شپ؍ڈسٹری بیوٹر شپ کی تقرری؍ عطا کرنے میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا کوئی بھی رول نہیں ہوتاہے، بلکہ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیاں، انتخاب کے متعلقہ رہنما خطوط کے مطابق تمام امکانات کا جائزہ لینے کے بعد مقامات کی شناخت کرتی ہیں اور ڈیلرس کے لیے اشتہار جاری کرتی ہیں۔
لہٰذا عام شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی اشتہار؍ منظوری لیٹر کا نوٹس نہ لیں۔