ریاست تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے معاملے غیرت کے نام پرقتل کی واردات کے اصل ملزم کی موت کے بعد پولیس نے ملزم کی بیٹی کے مکان پر بھاری بندوبست کردیا ہے۔
ماروتی راو نامی شخص نےدلت لڑکےکو اپنی بیٹی سے شادی کرنے پر اس کا قتل کروایا تھا
وہیں آج ماروتی راو کی لاش مشتبہ انداز میں پائی گئی، جس کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کی اور ماروتی راو کی بیٹی امروتاکے مکان پر بندوبست کردیا۔
ماروتی راو کی موت کے بعد میڈیا کے نمائندے نے ماروتی راو کی بیٹی امراوتا سے اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لیے اس کے گھر پہنچے اس کے گھر کے باہر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔