ETV Bharat / jagte-raho

زائرہ وسیم سے چھیڑ چھاڑ، ملزم کو تین برس کی سزا - بالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے بالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ کے ساتھ سفر کے دوران ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام کے تحت ایک ادھیڑ عمر شخص کو مجرم قرار دیا اور اسے تین برس کی سخت سزا سنائی۔

ملزم کو تین برس کی سزا
ملزم کو تین برس کی سزا
author img

By

Published : Jan 15, 2020, 5:10 PM IST

Updated : Jan 15, 2020, 10:05 PM IST

خصوصی عدالت کے جج اے ڈی دیو نے جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پاکسو ) قانون کے تحت معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے ملزم وکاس سچدیو کو مجرم ٹھہرایا۔

وکاس سچدیو کو پاکسو قانون سے متعلق دفعات کے تحت بھی مجرم ٹھہرایا گیا کیونکہ متاثرہ کے ساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تب اس کی عمر 17 برس تھی ۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ایئر وستارا کے جہاز سے دہلی سے ممبئی جانے کے دوران ان کے ساتھی مسافر نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی تھی اور انہوں نے انسٹا گرام پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنی آپ بیتی بتائی تھی ۔

متاثرہ نے اپنے پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے پیچھے بیٹھے ساتھی مسافر نے اپنے پیر ان کی سیٹ کے آرم ریسٹ پر رکھ دیا۔ واقعہ کے بعد انہوں نے ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ 'میں دہلی سے ممبئی جا رہے جہاز میں سفر کر رہی تھی میرے پیچھے ادھیڑ عمر کا ایک شخص بیٹھا ہوا تھا جس نے دو گھنٹے کے میرے سفر کو تکلیف دہ بنا دیا'۔

'میں نے اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے اپنے فون میں ریکارڈ کرنے کی بھی کوشش کی کیونکہ کیبن کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے مجھے پتہ نہیں چل سکا '۔

انہوں نے مزید کہا تھاکہ 'روشنی کم تھی تو اس نے اور زیادہ غلط کرنا شروع کر دیا اور یہ پانچ سے دس منٹ تک چلتا رہا اور پھر مجھے اس کے بارے میں پورا یقین ہو گیا کہ وہ میرے کندھوں کو کوہنی مار رہا تھا اور لگاتار اپنے پیر میری کمر اور گردن پر رگڑ رہا تھا'۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کرے گی۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 15 2020 4:14PM

ہوائی جہاز میں کمسن دوشیزہ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم کو تین سال کی سزا

ممبئی ، 15جنوری (یو این آئی )ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نےبالی ووڈ کی سابق کمسن اداکارہ سے دسمبر 2017 میں سفر کے دوران ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات کے تحت ایک ادھیڑ عمر شخص کو مجرم قرار دیااور تین برسوں کی سخت سزا دیئے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔

خصوصی عدالت کے جج اے ڈی دیو نے جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پاکسو ) قانون کے تحت معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے ملزم وکاس سچدیو کو مجرم ٹھہرایا ۔ وکاس سچدیو کو پاکسو قانون سے متعلق دفعات کے تحت بھی مجرم ٹھہرایا گیا کیونکہ متاثرہ واقعہ کے وقت 17 سال کی تھی ۔

دسمبر 2017 میں اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ایئر وستارا کے جہاز سے وہ دہلی سے ممبئی جانے کے دوران ان کے ساتھی مسافر نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی تھی انہوں نے انسٹا گرام پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنی آپ بیتی بتائی تھی ۔

متاثرہ نے اپنے پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے پیچھے بیٹھے ساتھی مسافر نے اپنے پیر ان کی سیٹ کے آرم ریسٹ پر رکھ دیا ۔ واقعہ کے بعد انہوں نے ویڈیو پوسٹ میں کہا میں دہلی سے ممبئی جا رہے جہاز میں سفر کر رہی تھی میرے پیچھے ادھیڑ عمر کا ایک شخص بیٹھا ہوا تھا جس نے دو گھنٹے کے میرے سفر کو تکلیف دہ بنا دیا ۔

میں نے اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے اپنے فون میں ریکارڈ کرنے کی بھی کوشش کی کیونکہ کیبن کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے مجھے پتہ نہیں چل سکا ۔

انہوں نے کہا روشنی کم تھی تو اس نے اور زیادہ غلط کرنا شروع کر دیا اور یہ پانچ سے دس منٹ تک چلتا رہا اور پھر مجھے اس کے بارے میں پورا یقین ہو گیا ۔ وہ میرے کندھوں کو کوہنی مار رہا تھا اور لگاتار اپنے پیر میری کمر اور گردن پر رگڑ رہا تھا ۔ اداکارہ نے پچھلے سال یہ اعلان کیا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کرے گی۔

یو این آئی ۔الف الف الف ۔ شا پ۔

Conclusion:
Last Updated : Jan 15, 2020, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.