مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج پولیس نے ایک آٹو رکشہ سے تقریبا 40 تلوازیں برآمد کی ہے، جن کی قیمت 44 ہزار بتائی جارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مالیگاؤں کے ایڈیشنل اپس پی چندرکانت کھنڈوی کو جانکاری ملی تھی کہ کچھ نوجوان غیر قانونی طور پر ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے مالیگاؤں میں اسلحہ لے جارہے ہیں.اس موصولہ اطلاع کے مطابق چندرکانت کھنڈوی نے ایک اسپیشل اسکواڈ کو تشکیل دیا.جس میں سب انسپکٹر آر.کے گھوگے کو کارروائی کی ہدایت دی۔
پولس کے اسپیشل اسکواڈ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علی الصبح 5:00 بجے کے قریب مالیگاؤں نیشنل شاہراہ نمبر 3 پر واقع اسٹار ہوٹل کے قریب کھلے میدان میں آٹو رکشہ سے 44،000 مالیت کی 40 تلواریں دو موبائل 14 ہزارنقد اور ایک لاکھ آٹھ ہزار کے دیگر ساز و سامان کو ضبط کرلیا ہے۔
اس معاملے میں ملوث ملزم محمد آصف شاکر احمد، عرفان احمد حبیب احمد اور عتیق احمد سلیم احمد کو رکشہ نمبر MH.41.AT.0907 کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے اور محمد محمود عبدالرشید نامی ایک نوجوان فرار بتایا جا رہا ہے.اس معاملے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن نے متعلقہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس معاملہ میں آج تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا.جہاں معزز جج نے انہیں دو دن کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا۔
ملزمان کی پیروی ایڈوکیٹ خلیل انصاری کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ہتھیار برآمد ہونے سے شہر میں ایک بار پھر گینگ وار کی منصوبہ بندی کو پولس نے بے نقاب کیا ہے.