ETV Bharat / jagte-raho

ویشالی: ہوٹل سے شراب برآمد، سات گرفتار - seven arrested

ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں واقع سرائے تھانہ علاقہ کے سرائے بازار میں ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے ایک لائن ہوٹل میں چھاپے ماری کر کے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ اسمگلر سمیت سات لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بہار میں شراب
بہار میں شراب
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 5:16 PM IST

ایکسائز محکمہ کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ سرائے بازار کے ایک لائن ہوٹل میں شراب کی فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات کی گئی چھاپے ماری میں محکمہ کی ٹیم نے 117 بوتل انگریزی شراب، سات کین بیئر اور 11400 روپے نقد برآمد کئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ چھاپے ماری کے دوران لائن ہوٹل کے مالک اور شراب اسمگلر راجا کمار کے ساتھ چھ دیگرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار لوگوںمیں رام کشور تیواری، سنجیت تیواری، ستیش تیواری، سورج کمار، لکھیندر پاسوان اور انوج کمار شامل ہیں۔ گرفتار اسمگلر اور شرابیوں کو سرائے تھانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو آج جیل بھیج دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.