حصار کے ریڈ اسکوائر مارکیٹ میں دن دہاڑے ایک نوجوان کو چاقو مارکر قتل کردیا گیا۔
اطلاع کے مطابق نوجوان پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ہوٹل میں سالگرہ کی پارٹی منا رہا تھا تبھی کئی نوجوانوں نے مل کر اس پر حملہ کردیا۔
نوجوان کو زخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سنگین حالت کے پیش نظراسے اگروہا میڈیکل کالج میں ریفر کردیا گیا۔ لیکن زیادہ خون بہہ جانے اور زخم گہرہ ہونے کے سبب زخمی نوجوان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
ہلاک ہوئے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے لے جائی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: جے پور کی خواتین این آر سی کے خلاف سڑکوں پر
پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی ہے، جس میں حملہ آور صاف نظر آرہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں چاقو ہے۔
ہلاک ہوئے شخص کے ساتھ بھی کچھ دوست تھے لیکن حملہ آوروں کے پاس چاقو دیکھ کر کچھ نہیں کرپائے اور اس حملے میں 20 سالہ نوجوان کی جان چلی گئی۔
پولیس نے موصولہ اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت حصار کے کرمارا گاؤں کے ونیت کے طور پر کی ہے۔
مزید پڑھیں: خواتین کے احتجاج میں پی چدمبرم بھی پہنچے
وہ شہر کے ایک پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ قتل کا سبب ذاتی دشمنی یا کہا سنی ہوسکتی ہے۔
حملہ آوروں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کئے جارہے ہیں۔