ETV Bharat / jagte-raho

کیمور:چوروں نے شادی کے زیوارت سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کی - کیمور میں چوروں نے شادی کے زیور چوری کیے

ریاست بہارکے ضلع کیمور کے درگاٶتی تھانہ علاقہ کے چھاتا براڑھی موضع کے رہائشی تصور انصاری کے گھر سے شادی کے زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپئے چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

کیمور:چوروں نے شادی کے زیوارت سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کی

author img

By

Published : May 22, 2020, 6:09 PM IST

اطلاع کے مطابق چوری کا معاملہ تصور انصاری کے گھر میں گزشتہ رات پیش آیا ۔

تصور انصاری نے بتایا کہ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گھر کے داخلی دروازے پر تالا بند کرنے کے بعد وہ مسجد چلے گئے تھے۔جب وہ نماز پڑھ کے واپس آئے تو گھر کے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔گھر میں موجود تمام افراد سوئے تھے اور میرے آنے سے پہلے ہی چوری کا واقعہ پیش ہوچکا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری بیٹی کی شادی اپریل میں ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی شادی کی تاریخ میں توسیع کرکے مئی کے آخر میں رکھی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ چوروں نے گھر میں رکھے زیورات اور کپڑے سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کی ہے۔

اطلاع کے مطابق چوروں نے بیکار چیزوں کو ندی کے کنارے پھینک دیا ہے۔صبح جب گاؤں والوں کے ذریعہ تصور انصاری کو اس کی خبر ملی تو وہ بھی وہاں پہنچے، جہاں انہیں پچاس ہزار روپے اور دیگر سامان ندی کنارے ملے ہیں۔

اس معاملے پر اسٹیشن ہیڈ سنت کمار سنگھ نے بتایا کہ چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.