ناجائز شراب کا یہ ذخیرہ چار ملزمان کے پاس سے برآمد ہوا ہے۔
جن کی چار گاڑیوں سے 560 باکس ناجائز شراب برآمد کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے پاس سے کیوآرکوڈ نقلی اسٹیکر سمیت شراب بنانے کے تمام سامان برآمد کیے گئے ہیں۔
اس پورے معاملے میں ایک ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا دعوی ہے کی پکڑے گئے ملزم یوپی کے مختلف حصوں میں ناجائز شراب کی سپلائی ان گاڑیوں کے ذریعہ سے کرتے تھے۔
پولیس نے چاروں ملزمین اور ان کے پاس سے برآمد چیزوں کو قبضے میں لے کر جیل بھیج دیا۔
ہردوئی کی بینی گنج پولیس نے نوادہ پلیا کے پاس چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو پکڑا، گاڑی لکھنؤ کی تھی۔
چیکنگ کے دوران اس میں ہریانہ کی ناجائز شراب پائی گئی جس کے بعد سختی کرنے پر ان کی نشاندہی پر تین اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا جن میں مکیش اوستھی پریمچند حری ام اور کشو شامل ہیں۔
پولیس کی گرفتاری کے دوران ایک اور ملزم پولیس کی گرفت سے فرار ہوگیا، پولیس نے ان کے پاس سے 560 باکس ناجایز شراب کی 260 شیشیاں اور نقلی برانڈ کے اسٹیکر کیوآرکوڈ اور ڈھکن برآمد کیے ہیں۔
پولیس کا دعوی ہے کہ ان کا یہ کاروبار لمبے وقت سے پھل پھول رہا تھا، پکڑی گئی ناجائز شراب کی قیمت تکریباً 20 لاکھ روپے بتائی جارہی۔
ایس پی الوک پریہ درشی نے شراب کا ذخیرہ پکڑنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اس کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی نے دعوی کیا ہے کہ اس خلاصہ کے بعد کہیں نہ کہیں ناجائز شراب کی بکری پر کافی حد تک روک لگ سکے گی، پولیس نے چاروں یارو پیو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔