حیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر میں آج ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے تقریبا 1 لاکھ روپے چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔
نامعلوم چوروں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم کو کاٹ کرتقریبا ایک لاکھ روپئے کی نقد رقم کی چوری کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔