راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کے وجے پور تھانہ علاقے میں ہوئے ایک شخص کے قتل کے معاملے میں پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی کو نابالغ اور بچوں کے قانون کی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
پولیس سپریٹینڈنٹ دیپک بھارگو نے بتایا کہ گزشتہ 20 جنوری کو وجے پور گرام کے باہر سڑک کے کنارے ویران جگہ پر ایک نوجوان کی لاش ملی، جس کا قتل موقع پر ہی کیا گیا تھا۔
متوفی نوجوان کی پہچان علاقے کے گاؤں مائرہ کے رہنے والے رتن لال بھیل کے طور پر ہوئی ہے۔
تھانہ افسر دیپک بنجارہ نے اس قتل کے معاملے میں جانچ کی تو معلوم ہوا کہ مقتول بے حد سیدھا سادہ اور بھولا بھالا انسان تھا جسے اس کی بیوی جو نابالغ ہے، پسند نہیں کرتی تھی، اسی ناپسندیدگی کی وجہ سے وہ پہلے اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی، لیکن والدین اسے پھر سسرال لے آئے تھے، اسی بنیاد پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو وہ ٹوٹ گئی اور اس نے بتایا کہ اس نے رتن سے چھٹکارہ پانے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے واقعہ کو آدھی رات کو گھر سے باہر لے گئی اور ویران مقام پر اس کے ہاتھ پیر باندھنے کے بعد اس کے سر پر بھاری پتھر اور اپنے ساتھ لائی ہوئی پتھر کی ٹانکی سے بھی سر پر وار کرکے قتل کردیا اور پھر گھر آکر سوگئی
پولیس نے اسے بچوں اور نابالغ قانون کے تحت گرفتار کرکے رات کو ہی بچوں کے صدر رمیش چندر دشورا کے سامنے پیش کیا۔
(یو این آئی)