پولیس نے اس معاملے سے متعلق شمس الدین نامی منگلورہ کے رہائشی ایک نوجوان کو اپنے تحویل میں لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق تومنڈو کی قومی شاہراہ پر محکمہ ایکسائز کی چینکنگ کے دوران ایک کار سے یہ رقم ایک بوری میں پائی گئی تھی۔وہیں یہ بھی جانکاری ملی کہ اس کار کا استعمال غیر قانونی رقم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیا کیا جاتا تھا۔
شمس الدین سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات واضح ہوگئی کہ منجیشورام میں ایک شخص کو یہ غیر قانونی رقم دینے کے لیے اس کار کا استعمال کیا گیا تھا۔رقم کو گننے کے بعد ملزم کو منجیسور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔