ETV Bharat / jagte-raho

خاتون کی پٹائی پر ہریانہ پولیس کو نوٹس

author img

By

Published : May 28, 2019, 10:57 PM IST

قومی انسانی حقوق کمیشن نے فریدآباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکارکے ذریعہ ایک خاتون کی بیلٹ سے پٹائی کرنے کے معاملہ میں خودسے نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

علامتی تصویر

کمیشن نے میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر معاملہ کا نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون کی اس کے ساتھ پارک میں دیکھے گئے شخص کے بارے میں نہیں بتانے پر پٹائی کی گئی۔ یہ واقعہ اکتوبر 2018کا ہے لیکن اس کا ویڈیو کچھ دن پہلے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
کمیشن نے ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے چھ ہفتے میں معاملہ کے بارے میں معلومات دینے کے لیے کہا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اگر اس بارے میں میڈیا میں آئی رپورٹ صحیح ہے تو یہ حیران کرنے والی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملہ میں ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ایک دیگر کی تلاش ہے۔فرید آباد کے پولیس کمشنر نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد کہاکہ ان پولیس اہلکاروں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.