ETV Bharat / jagte-raho

گوا: منشیات کے ساتھ23 ملزمین میں گرفتار

گوا پولیس نے ایک ہوٹل میں کارروائی کے دوران پارٹی کرنے والے چند غیر ملکی شہری سمیت 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 5:28 PM IST

گرفتار
گرفتار

شمالی گوا کے ساحلی گاؤں واگاٹور میں واقع ایک ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا ۔

یہاں ریو پارٹی(rave party) کررہے غیر ملکی شہریوں سمیت 23 لوگوں کو نو لاکھ روپے کے منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ عام طور پر ریو پارٹی کے انعقاد عموماً نائٹ کلب میں کیا جاتا ہے، جو رات بھر جاری رہتی ہے، اس میں لڑکے اور لڑکیاں مل کر ڈانس کرتے ہیں اور شراب پیتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ہوٹل میں ریو پارتی چل رہی ہے۔

اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کوکین،ایم ڈی ایم اے،گولیاں اور چرس برآمد کی۔

پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے وقت میں پارٹی کا انعقاد کرنے اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انعقاد کرنے والوں اور اس میں شامل ہونے والے لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

اس دوران گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی)نے اس واقعہ کے سلسلے میں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کی مذمت کی ہے اور ریاست میں ایک کل وقتی وزیر داخلہ کا مطالبہ کیا ہے۔

جی ایف پی رہنما اور ریاست کے سابق وزیر ونود پالیکر نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ ریاست کے ساحلی علاقوں میں ریو پارٹیاں چل رہی ہیں۔

انھوں نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں کو رشوت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:'کووڈ 19 جدید تاریخ کا سب سے پریشان کن واقعہ'

انھوں نے کہا کہ ریاست کو کل وقتی وزیر داخلہ کی ضرورت ہے کیونکہ وزیراعلی پرمود ساونت کی توجہ کان کنی صنعت پر ہے اور وزیراعلی ریاست میں جرائم پر لگام لگانے میں ناکام ہیں۔

مسٹر لوبو وزیر داخلہ کے طورپر بہتر کام کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.