یہ واقعہ حیدرآباد شہر کے میاں پور علاقہ کے آر بی آر کامپلکس میں پیش آیا۔اس لڑکی کی شناخت فزیوتھراپسٹ تمنئے کے طورپر کی گئی ہے۔
وہ اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔اس نے والدین کی عدم رضامندی پر مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔
اس لڑکی کا تعلق ضلع وارنگل سے تھا اور وہ حیدرآباد کے ایک اسپتال میں فزیوتھراپسٹ کے طورپر کام کرتی تھی جہاں اس کی محبت اپنے ساتھی سے ہوگئی۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کے والدین نے اس شادی سے انکار کردیا۔