ETV Bharat / jagte-raho

مظفرنگرشاہراہ پر لوٹ کرنے والے چاربدمعاش گرفتار - مظفر نگر اترپردیش جرائم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگرمیں پولیس نے ان چار بدمعاش کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جو شاہہراہ پر لوٹ کے واردات انجام دیا کرتے تھے۔

gang of highway arrested in muzaffarnagar up
مظفرنگرشاہراہ پر لوٹ کرنے والے چاربدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 10:00 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:23 AM IST

مظفر نگر میں پولیس لائن کے آڈیٹوریم کے کمرے میں ایس پی سٹی ستپال آنٹل نے نے کہا کہ شاہراہ پر موٹرسائیکلوں کے گروہ کے ذریعہ لوٹ مار کی جارہی تھی۔

ان واقعات کو روکنے کے لئے ، ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت کے مطابق متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں، تاکہ ان ملزمین کو گرفتار کیا جاسکے۔
اسی سلسلے میں منصور پور پولیس اسٹیشن منوج چاہل اور ان کی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔
جس میں منصور پور شاہ پور راڈ پر چیکنگ کرتے ہوئے اسکوٹی اور ہونڈا ایکارڈ کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔

کار سواروں بدمعاشوں نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ کی گئی اور کار سوار ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمین کی شناخت سچن ولد جسونت ساکن گوشالہ پھٹک تھانم وجیان نگر، نوین کمار ولد مامک چند رہائشی پرانا وجی نگر تھان وجے نگر، امیت شرما ولد یوگیندر شرما ساکن بدھ ویہار تھانا وجیان نگر، اودی سنگھ عرف کرن ولد پرتاپ سنگھ سکنہ گاؤں بہرام پور تھانہ وجے نگر کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ چاروں ملزمین ضلع غازی آباد کے رہائشی ہیں۔
جب ان سے تفتیش کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ ٹرک اور شاہراہ پر کھڑی دیگر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرتے تھے، موقع ملتے ہوئے لوٹ مار کیا کرتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لئے، جعلی نمبرپلیٹ کی کار استعمال کرتے تھے اور لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس اہلکار نے ان کے پاس سے دو ناجائز طمنچے، تین زندہ کارتوس، 315 بور ، ایک کھوک کارتوس ، دو چاقو، چھہ موبائل فون، ایک ہزار روپے نقد، چھہ بیٹریاں، ایک ہونڈا کار مع جعلی نمبر پلیٹ، ایک چوری کی ہوئی اسکوٹی اور متعدد جعلی آئی ڈی اور آدھار کارڈ برآمد کی ہیں۔

تمام گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.