ETV Bharat / jagte-raho

تھوتھوکوڈی:پانچ پولیس اہلکار گرفتار - thoothukudi tamil nadu latest news

ریاست تمل ناڈو کے ضلع تھوتھوکوڈی کے ستھانکولم پولیس اسٹیشن میں حراست کے دوران باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں پانچ پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

گرفتار
گرفتار
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:42 PM IST

تھوتھوکوڈی کی کرائم برانچ۔ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی بی-سی آئی ڈی)نے حراست میں باپ بیٹے کی موت کے معاملہ میں ستھانکولم تھانہ کے معطل انسپکٹر، سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکارکو گرفتارکرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کے حکم کے بعد درج ایف آئی آر پر سی بی،سی آئی ڈی نے کل معاملے کی جانچ شروع کی۔
سی بی -سی آئی ڈی پولیس نے معطل انسپکٹر سری دھر،دو سب انسپکٹر رگھو گنیش اور بال کرشنن اور دوکانسٹیبل گروگن اور موتھو راج کے خلاف 302 اور 301 سمیت تین دفعات کے تحت معاملہ درج کیا۔

اس کے بعد سی بی-سی آئی ڈی پولیس نے کل شب رگھو گنیش کو گرفتار کیا۔

ابتدائی جانچ کے بعد اسے تھوتھوکوڈی کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایس ہیما کے سامنے پیش کیا گیا،جہاں سے اسے 16جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔رگھو گنیش کو یہاں پیرورانی سب جیل میں رکھا گیا ہے۔
اس درمیان سی بی-سی آئی ڈی نے ایک مہم چلا کر جمعرات کو علی الصبح سردھر کو تیرونیلویلی ضلع کے گنگئی کونڈم پولیس چیک پوسٹ سے گرفتار کرلیا۔

جب اس نے کار سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔بالکرشن،موروگن اور موتھوراج کو بھی آج مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار سبھی ملزمین سے سی بی ،سی آئی ڈی دفتر میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے،جس کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گرفتار پولیس اہلکاروں نے 19جون کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوکان کھولنے کے الزام میں پی جے راج(60)(اور ان کے بیٹے بینکس(31)کو گرفتارکیا تھا۔ستھانکولم پولیس اسٹیشن میں دونوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے مارپیٹ کاالزام عائد کیا ہے۔دونوں کی بالترتیب 22جون اور 23جون کو موت ہوگئی تھی۔
سی بی سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق جانچ ایجنسی مزید گرفتاریاں کرسکتی ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے حراست میں ہوئی اموات سے متعلق پیر کو سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.