ETV Bharat / jagte-raho

مغربی دہلی میں دو نوجوانوں کا قتل - مغربی دہلی کے کھیالہ میں دونوجوانوں کا قتل

مغربی دہلی کے کھیالہ میں 2 نوجوانوں کے قتل سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ آپسی رنجش کے سبب کھیالہ کے رگھوبیر نگر میں دو نوجوانوں کا قتل کردیا گیا ہے۔

مغربی دہلی میں دو نوجوانوں کا قتل
مغربی دہلی میں دو نوجوانوں کا قتل
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 2:31 PM IST

کھیالہ کے رگھوبیر نگر میں دو نوجوانوں کی قتل کی خبر سامنے آنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ آپسی رنجش بتائی جارہی ہے۔ اب پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

مغربی دہلی میں دو نوجوانوں کا قتل

ہلاک ہونے والوں کی شناخت اگم اور عامر کے طور پر ہوئی ہے، جو اترپردیش کے رہائشی تھے اور یہاں کرائے کے مکانوں میں رہتے تھے۔ پولیس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ان دونوں کے ساتھ ساتھ ایک ساکر نامی شخص بھی رہتا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔ تینوں ہی لہسن کا کاروبارکرتے تھے۔ تینوں رگھوویر نگر کے ڈی بلاک کے مکان نمبر 17 میں کرایہ پر رہتے تھے۔

فی الحال پولیس ملزم ساکر کی تلاش کر رہی ہے، لیکن اب تک پولیس کو معلوم نہیں چل پایا کہ قتل کس مقصد اور کیوں کیا گیا۔ لیکن جس طرح سے یہ واقعہ پیش آیا اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ معاملہ آپسی رنجش کا ہے۔ اب ملزم ساکر کی گرفتاری کے بعد ہی اس قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.