اطلاعات کے مطابق پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع ملی تھی کہ ایک غیر ملکی خاتون علاقے میں ہیروئین کی اسمگلنگ کرتی ہے، اس کے بعد پولیس نے ایس پی وجندر سنگھ کی رہنمائی میں ایس ایچ او بنداپور انیل بیروال، سب انسپکٹر سدیپ کمار، کانسٹبل دویندر، لیڈی کانسٹیبل ہنسا پر مشتمل کی ٹیم تشکیل دی، پھر انہوں نے مزید معلومات جمع کی، اور پھر ایک انفارمیشن پر مذکورہ خاتون کو گھیر کرکے سیوک پارک میں گرفتار کیا۔
ڈی سی پی دوارکا نے بتایا کہ غیرملکی خاتون کے پاس سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مالیت عمدہ قسم کی ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ افریقہ سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون فی الحال وکاس پوری علاقے میں رہ رہی تھی اور ہیروئین کی اسمگلنگ میں شامل تھی'۔
اس سلسلے میں اطلاع ملنے پر ایس پی وجندر سنگھ کی رہنمائی میں ایس ایچ او بنداپور انیل بیروال، سب انسپکٹر سدیپ کمار، کانسٹبل دویندر، لیڈی کانسٹیبل ہنسا کی ٹیم نے مزید معلومات جمع کی، اور پھر ایک انفارمیشن پر مذکورہ خاتون کو گھیر کرکے سیوک پارک میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد پولیس کی ٹیم نے جب مذکورہ خاتون کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے ہیروئین برآمد کی گئی، جس کی قیمت بین الاقوامی بازار کے حساب سے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، اس کے خلاف بنداپور میں این ڈی پی ایس دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور اسے گرفتار کرے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے ابتدائی تفیش میں بتایا کہ وہ ایک افریقی نژاد نوجوان کے رابطے میں آئی تھی، اور اسی نے ہیروئین کے اس کاربار میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ' وہ صرف سپلائی کا کام کرتی تھی، انہیں صرف جگہ بتایا جاتا تھا'۔