دارالحکومت دہلی میں 12 مئی کو انتخابات ہونے ہیں جس کے پیش نظر انتخابی تشہری مہم زوروں پر ہے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ضلع کانگریس کے نائب صدر کے گھر پر فائرنگ کی۔
جنوبی دہلی کے مہرولی کے امبیڈ کر نگر پولیس اسٹیشن علاقے میں رات 9:40 کو فائیرنگ ہوئی۔ فائرنگ کی واردت کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول پایا جارہا ہے۔
غور طلب ہے کہ کانگریس نے جنوبی دہلی سے باکسر وجندر سنگھ کو امیدوار بنا یا ہے۔
واضح رہے کہ مہرولی ضلع کے نائب صدر فیروز غازی اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوبی دہلی کے امبیڈکرنگر علاقے میں رہتے ہیں۔ فیروز غازی کے مطابق فائرنگ کے وقت وہ گھر سے باہر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' رات کے 9 بجے تین نقاب پوش بدمعاش آئے اور میرے گھر پر اندھا دھن فائیرنگ کی، حالانکہ اس فائیرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے سے پتہ چلا کہ تین بائیک سوار نے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
اس واردات کے بعد یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ' بدمعاش کسی وردات کو انجام دینے کے لیے آئے تھے، حالانکہ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ' اس واردات کو کیوں اور کس وجہ سے انجام دی گئی۔
جبکہ پولیس واردات کو مختلف زاویہ سے جانچ کررہی ہے۔