ETV Bharat / jagte-raho

دہلی : سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - سڑک حادثے میں چار افراد جاں بحق

پولس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ چوتھا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

accident
accident
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 7:18 PM IST

مغربی دہلی کے موتی نگر علاقے میں اتوار کی صبح سویرے ایک کار اور ٹریکٹر کے ٹکرانے کے نتیجے میں 3 افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

پولس کے مطابق آج علی الصباح تقریبا 1.30 بجے کیرتی نگر میٹرو اسٹیشن کے سامنے دو گاڑیوں کے ٹکرانے کی اطلاع ملی۔ موتی نگر سے پٹیل نگر جانے والی سڑک پرشادی پور فلائی اوور کے نزدیک کار اور سامان سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ملی۔

پولس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ چوتھا شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔
حادثے میں مرنے والے تمام افراد مشرقی دہلی کے علاقے پانڈو نگر کے باشندے تھے اور ان کی عمر 35 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
تھائی لینڈ: بس اور ٹرین کے تصادم میں درجنوں ہلاک

پولس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے دین دیال اپادھیائے اسپتال بھیج دیا ہے اور حادثے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.