ETV Bharat / jagte-raho

نوجوان کا گولی مار کر قتل - امروہہ میں جرائم

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گاؤں ڈونکھیرا میں ایک مذہبی تنازع میں چار افراد نے مل کر مبینہ طور پر ایک دلت نابالغ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

نابالغ دلت نوجوان کا مبینہ قتل
نابالغ دلت نوجوان کا مبینہ قتل
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:05 PM IST

یہ دل دہلانے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 17 برس کا وکاس جاٹو اپنے گھر میں سو رہا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق لالہ چوہان ، ہورام چوہان ، جسویر اور بھوشن، ہفتہ کی دیر رات گھر آئے اور وکاس پر فائرنگ کر دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ملزمین اس وقت بھاگ کھڑے ہوئے جب گولی لگنے کے بعد وکاس کے جسم سے خون بہنے لگا۔

وکاس کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر آئی پی سی (قتل) کی دفعہ 302 کے تحت ، اور ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بقیہ نوجوان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں آئے گی۔

وکاس کے والد اوم پرکاش نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو گاؤں کے ایک مندر میں داخل ہونے کی بحث کے بعد اعلی ذات کے چار افراد نے مل کر قتل کر دیا۔

اوم پرکاش نے بتایا کہ وکاس 31 مئی کو پوجا کرنے کے لئے مندر میں جانے کے بعد لڑائی شروع ہوگئی تھی۔ اعلیٰ ذات کے افراد نے اس پر اعتراض کیا اور وکاس نے ان سے بحث کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.