ہردوئی کے کوتوالی سنڈیلا علاقے میں 7 سات سال کی بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کانگریس کے رہنما مسیح الدین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے پڑوس میں رہنے والی 7 سال کی بچی جو اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اسے اپنے گھر میں بلا کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی، لیکن اسی دوران پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کانگریسی رہنما کو دیکھ لیا، جس کے بعد خاتون نے بچی کے اہل خانہ کو اس معاملےکی اطلاع دی۔
جس کے بعد بچی کے اہل خانہ نے پولیس میں اس کی شکایت درج کرائی۔
بچی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والے کانگریس کے رہنما مسیح الدین صدیقی نے اسکی بیٹی کو چپکے سے اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔
پولیس نے اس معاملے میں کانگریس رہنما کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
اس بارے میں پولیس سپرٹنڈنٹ امیت کمار نے بتایا کہ کوتوالی سنڈیلا عالقے میں 7 برس کی بچی کو اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان نے اپنے گھر میں بلایا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔جسے پڑوسی میں رہنے والی ایک خاتون نے دیکھ لیا تھا۔بچی کے گھروالوں اور پڑوسیوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے سپرد کردیا ہے۔اس معاملے میں اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر کارروائی شروع کی جائے گی۔