بہار کے دار الحکومت پٹنہ واقع مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے رشوت کے معاملے میں آج مغربی چمپارن ضلع میں بیتیا کے نہرو یوا کیندر کے اس وقت کے کوآرڈینیٹر کو ایک برس قید بامشقت کی سزا کے ساتھ 1500 روپے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
سی بی آئی ( دوئم ) کے خصوصی جج پرجیش کمار کی عدالت نے معاملے میں سماعت کے بعد بیتیا نہرو یوا کیندرکے اس وقت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ہریہر پرساد کو انسداد بدعنوان دفعہ کی مختلف دفعات میں قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنے پر قصور وار کو 21 دن جیل کی سزا الگ سے بھگتنی ہوگی۔
الزام کے مطابق 23 جون 2009 کو سی بی آئی کے افسران نے ملزم کو نہرو یوا کیندر کے ایک رضاکار سے اس کے زیر التوا اسٹائپینڈ کی رقم جاری کرنے کے بدلے 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا تھا۔
نہرو یوا کیندر کے کوآرڈینیٹر کو سزا - cbi court gives one year punishment
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے رشوت کے معاملے میں مغربی چمپارن کے بیتیا کے نہرو یوا کیندر کے کوآرڈینیٹر کو ایک برس قید کی سزا سنائی ہے۔