ETV Bharat / jagte-raho

سعودی عرب کے بادشاہ کے باڈی گارڈ کا قتل

سعودی عرب کے بادشاہ کے باڈی گارڈ عبدالعزیزالفغم کا اپنے دوست کے ساتھ تنازع ہوا جس کے بعد ان کا قتل کردیا گیا۔ یہ اطلاع سعودی کے خبر رساں ادارے نے دی۔

سعودی عرب کے بادشاہ کے باڈی گارڈ کا قتل
author img

By

Published : Sep 29, 2019, 7:15 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:13 PM IST

مکہ پولیس کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باڈی گارڈ جدہ میں واقع اپنے دوست کے گھر گئے ہوئے تھے۔

سعودی عرب کے بادشاہ کے باڈی گارڈ کا قتل
سعودی عرب کے بادشاہ کے باڈی گارڈ کا قتل

ترجمان نے بتایا کہ قاتل بدکلامی کے بعد گھر سے باہر گیا اور بندوق کے ساتھ واپس آیا اور فائرنگ شروع کردی جس میں اس کا بھائی، خود متاثرہ اور ایک فلپینی ملازم زخمی ہوگئے۔

جس کے بعد تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران الفغم کی موت ہوگئی جبکہ قاتل اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں قاتل کی موت ہوگئی جبکہ پانچ پولیس والے بھی کراس فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ الفغم سابق سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کے بھی باڈی گارڈ رہ چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.