ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے تھانہ دیہات میں پولیس نے چار بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔یہ بدمعاش لوٹ مار جیسے جرم کو انجام دیتے تھے۔
امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اجئے پرتاپ سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ بدمعاش کانٹ روڈ پر رائے پور کالا میں ایک ٹیوب ویل کے پیچھے لوٹ مار کے کام کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر تھانہ دیہات پولیس نے موقع پر ہی ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مورچہ بندی کر دی۔