ETV Bharat / jagte-raho

امروہہ: قرض کی رقم نہ ملنے پر نابالغ بچے کا اغوا، ملزم گرفتار - accused arrested for kidnapping

ضلع امروہہ کے علاقے گجرولا میں ایک شخص نے قرض کی رقم نہ ملنے پر مقرض شخص کے پانچ سالہ بچے کو ہی اغوا کرلیا۔

image
image
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے گجرولا کے رہائشی شریف نے گجرالہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ اس کے پانچ سالہ نابالغ بیٹے عمران کا کسی نے اغوا کرلیا ہے اور اب اس سے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس کیس کے بارے میں اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ فوری چور پر مستعد ہوگیا اور واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سپرنٹنڈنٹ پولیس وپن ٹڈا نے انسپکٹر گجرولا کو پولیس ٹیم تشکیل دینے اور بچے کی محفوظ برآمدگی کی ہدایت دی۔

بچے کے والد پر ایک شخص کا 35 ہزار روپے قرض تھا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا، ساتھ ہی بچہ کو بھی بحفاظت برآمد کرلیا گیا۔

امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ قرض کی رقم سے متعلق ہے، بچے کے والد پر ایک شخص کا 35 ہزار روپے قرض تھا، جب بچے کے والد نے رقم نہیں دی تو اس شخص نے بچے کو ہی اغوا کرلیا اور اپنی رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.