اتر پردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ کندھئ علاقے کے گنگا پٹّی گاوں میں ٹیوب ویل کے کنوئیں سے مٹی نکالتے وقت مٹی دھنسنے سے ملبے کے نیچے دبنے کے سبب ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو زخمی ہیں۔
ڈی ایس پی پٹّی رمیش چند نے بتایا کہ 'گنگا پٹّی گاوں میں ٹیوب ویل کے کنوئیں سے اینٹ نکالتے وقت اچانک مٹّی دھنسنے سے ملبے کے نیچے آشیش پٹیل (20)، اروند (19) اور ناگیندر (22) دب گئے'۔
ڈی ایس پی پٹّی رمیش چند نے بتایا ہے کہ 'شور و غل پر لوگوں نے اروند و ناگیندر کو تو زخمی حالت میں نکال لیا مگر آشیش کا پتہ نہیں چلا'۔
اطلاع پر پہونچی فائر بریگیڈ نے جے سی بی مشین سے مٹّی ہٹا کر تاخیر شب لاش کو نکالا۔
زخمیوں کو علاج کے لیئے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔