ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم سے لاکھوں لوٹنے والا گرفتار

ریاست بہار میں کھگڑیا ضلع گوگری تھانہ علاقے سے پولیس نے آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) میں روپے ڈالنے کے دوران گارڈ کو گولی مارکر 50 لاکھ روپے لوٹنے کے معاملے کا سرغنہ برجیش یادو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے ٹی ایم سے لاکھوں لوٹنے والا گرفتار
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 7:12 PM IST

Updated : Jun 26, 2019, 7:18 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ مینو کماری نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کٹیہار ضلع کے کدوا بلاک میں واقع اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے کے دوران گارڈ کو گولی مارکر 50 لاکھ روپے لوٹنے کے معاملے کا ماسٹر مائنڈ اہم سرغنہ برجیش یادو سسوا گاؤں میں ایک رشتہ دار کے یہاں چھپا ہواہے۔ پکی خبر کی بنیاد پر پولیس نے گاؤں کا محاصرہ کرکے برجیش کو پکڑ لیا۔

محترمی مینو نے بتایا کہ گزشتہ چھ جون کو اے ٹی ایم میں روپے ڈالنے کے دوران برجیش یادو کی قیادت میں نقاب پوش ڈکیتوں نے گارڈ کو گولی مارکر شدید طوپر زخمی کردیاتھا اور 50 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار برجیش قدوا کے رہنے والے اپیندر یادو کا بیٹا ہے۔گرفتار مجرم پر مغربی بنگال کے علاوہ کٹیہار اور پورنیا ضلع میں 25 سے زیادہ ڈکیتیوں کے معاملے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ پولیس مجرم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 26, 2019, 7:18 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.