جب کہ دیگر 5افراد ملبے کے نیچے دب کر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ دیوبند میں تیز بارش کی وجہ سے منہدم مکان کے نیچے دبنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
جب کہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سہارنپور شہر میں دھمولا اور پاوں دھوئی ندی کے آبی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں کے گھروں تک میں پانی گھس گیا ہے۔
اس سے لوگوں میں دہشت ہے۔
ضلع میں بارش کی وجہ سے کئی سڑکیں دھنس گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:محرم: امام باڑوں میں صرف پانچ افراد کو اجازت
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ انتظامیہ کو سیلاب سے بچاؤ کے لئے مستعد رہنے کو کہا گا ہے۔
جہاں کہیں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے یا گھروں میں پانی داخل ہورہا ہے وہاں انتظامیہ کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔