پولیس نے نشیلی اشیاء کی اسمگنلگ کرنے والوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت افیم اسمگلر کی کوششوں کو ناکام کیا گیا۔
پولیس نے افیم اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ادھمپور اور راؤنڈمیل تھانے کی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی کی۔
ایس ایس پی راجیو پانڈے نے بتایا کہ یہ کارروائی ادھمپور تھانہ انچارج وجئے سنگھ چودھری، راؤنڈمیل تھانہ انچارج وجئے شرما اور ایس ایس پی راجیندر سنگھ اور ڈی ایس پی کی صدرات میں انجام دی گئی۔
وہاں پر پولیس نے تلاشی کے مقصد سے ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک میں چھپا کر رکھی گئی 600 کلوگرام افیم برآمد کی۔