خودکشی کرنے والے شخص منوج کمار گپتا لمبی مدت سے دماغی مراض میں مبتلا تھے۔اہل خانہ کی جانب علاج ومعالجہ بھی جاری تھا۔ مگر دیر شب اس نے اپنے کمرے میں پنکھے میں لٹک کر خودکشی کر لی.
واقعہ کی خبر ملتے ہی آر ایس پولس تھانہ موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا.
پولیس اہل کار کی جانب سے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کیا جا رہا ہے.
آر ایس واقع وارڈ نمبر چار کیڈیا پٹی کے رہنے والے مرحوم رام جی گپتا کا بیٹا منوج کمار گپتا کا شدید طور پر ذہنی توازن خراب تھا حالانکہ منوج کے اہل خانہ اس وقت گھر میں ہی موجود تھے اور سو رہے تھے.
صبح میں جب اہل خانہ منوج کے کمرہ میں داخل ہوئے تو منوج کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا، اہل خانہ نے فوراً لاش کو نیچے کیا اور پولیس کو اطلاع دی.
مقامی لوگوں کے مطابق کئی برس قبل گاؤں کے ہی کچھ لوگوں سے زمینی تنازعہ میں منوج کمار گپتا سے زبردست مار پیٹ ہوئی تھی۔
اس وقت منوج کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، اس کے بعد سے ہی منوج کمار کا دماغی توازن بگڑ گیا تھا اور وہ بیمار رہنے لگا تھا، وہ اکثر لوگوں سے کہا کرتا تھا وہ پھانسی لگا لے گا. تاہم آر ایس پولس اہلکار معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے.