ETV Bharat / jagte-raho

اترپردیش: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین خواتین ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع کوشمبی میں ایک پولیس چوکی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چل رہی پٹاخے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی ، جبکہ دو خواتین نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

اترپردیش :پٹاخہ فیکٹریمیں دھماکہ، تین خاتون کی موت

author img

By

Published : May 4, 2020, 10:30 PM IST

ضلع کوشمبی کے کوکھریج علاقے میں پیر کے روز پٹاخہ فیکڑی میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے تین خواتین کی موت اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع کے بھرواری پولیس اسٹیشن کے قریب واقع غیر قانونی طریقے سے چل رہی پٹاخہ فیکڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتےہی پولیس اور فائٹر بگریڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔کچھ دیر بعد ہی فائر فائٹر کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

یہ واقعہ کوکھریج تھانہ علاقہ کے بھرواری قصبے کی ہی ہے، جہاں بھرواری کے رہنے والا منا پٹاخے کا کاروبار کرتا ہے۔

اطلاع کے مطابق منا پٹاخےکی دوکان کی لائسنس لے کر اپنے گھر پر ہی غیر قانونی طریقے سے پٹاخہ بنوانے کا کام کررہا تھا۔

پیر کی صبح 6 بجے اچانک دھماکہ ہوا۔اس میں کام کررہی ریتا نامی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔جبکہ 15 سالہ پشپا اور 22 سالہ رادھیکا شدید زخمی ہوگئی ، جنہیں تشویشناک حالت میں پریاگراج ریفر کردیا گیا جہاں انہوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

وہیں ایس ڈی ایم چائیل جیوتی موریا ن موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا جائزہ لیا۔

پولیس سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ گیس سلینڈر پھٹنے کی اطلاع ملی۔لیکن جب حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا تو پٹاخے بنانے والی فیکٹری کی بات سامنے آئی ۔اس پٹاخے کی دکان کا لائسنس بنا ہوا ہے۔ معاملہ درج کرکے مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.