واقعہ کے مطابق ٹی وی گرنے سے ایک 18ماہ کی لڑکی ہلاک ہوگئی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے بٹوگوڑم گاوں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پدما کی شادی چھ سال قبل شنکرئیا کے ساتھ ہوئی تھی۔
اس جوڑے کو دو بیٹیاں ہیں۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ان دونوں میں جھگڑے ہونے لگے جس پر پدما اپنے مائیکے چلی آئی۔
مالی مشکلات کے سبب اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنی ماں کے گھر چھوڑ دیا اور کام کی تلاش میں حیدرآباد آگئی۔
پدما کی ماں نے اپنی ایک نواسی کو اسکول بھیجا جبکہ دوسری نواسی اسمائلی گھر پر کھیل رہی تھی۔
اسی دوران اس نے ٹی وی کا اسٹینڈ کھینچ دیا جس کے نتیجہ میں یہ اسٹینڈ اس پر گر پڑا اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے پیداورو اسپتال لے جایا گیا۔
یہاں سے بہتر علاج کے لئے اس کو ناگرجناساگر کے کملانہرو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اسمائلی کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پدما اوراس کے دیگر ارکان خاندان گاوں پہنچ گئے۔