ETV Bharat / international

US Relations With Ukraine یوکرین کا امریکہ سے امن کے قیام تک مضبوط اتحاد برقرار رکھنے کا مطالبہ - فلاڈیلفیا میڈل آف فریڈم

یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کے دوبارہ قیام تک مضبوط اتحاد کو برقرار رکھیں۔ زیلنسکی نے 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی اہم مالی، فوجی اور سفارتی حمایت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں دونوں جماعتوں اور ہر امریکی شہری کا شکریہ ادا کیا۔ US Relations With Ukraine

Zelenskiy
یوکرینی صدر زیلنسکی
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 4:59 PM IST

کیف: امریکہ کے یوکرین کو مبینہ طور پر روس سے مشورہ کرنے کی صلاح کے درمیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کے دوبارہ قیام تک مضبوط اتحاد کو برقرار رکھیں۔ کیونکہ ریاستہائے متحدہ میں اہم وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں، جن کے نتائج کیف کے لیے واشنگٹن کی حمایت کو متاثر کر سکتے ہیں۔US Relations With Ukraine

زیلنسکی نے کیف سے ایک ویڈیو خطاب میں یو ایس فریڈم میڈل حاصل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ ابھی کی طرح ایک مضبوط اتحاد برقرار رکھیں۔ اس دن تک جب تک ہم وہ اہم الفاظ سن کہ امن قائم ہوگیا ہے جن کا ہم نے خواب دیکھا ہے۔ زیلنسکی نے 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی اہم مالی، فوجی اور سفارتی حمایت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں دونوں جماعتوں اور ہر امریکی شہری کا شکریہ ادا کیا۔

واشنگٹن آٹھ مہینوں سے کیف کا اہم اتحادی رہا ہے، جس نے ماسکو اور روسی معیشت پر بھاری پابندیاں عائد کیں۔ یوکرینی فوج کو دیگر فوجی سازوسامان کے ساتھ ساتھ HIMARS پریزیشن آرٹلری سسٹم بھی فراہم کیا اور یہاں تک کہ زمین پر اہم انٹیلی جنس بھی فراہم کی۔ مئی کے وسط میں، امریکی کانگریس نے یوکرین میں جنگ کی کوششوں میں مدد کے لیے 40 بلین ڈالر کی رقم تقسیم کی۔

اپنی تازہ تقریر میں زیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ فلاڈیلفیا میڈل آف فریڈم سے نوازا جانا ایک عظیم اعزاز ہے لیکن وہ یہ ایوارڈ یوکرین کی تمام خواتین اور مردوں کو وقف کرنا چاہتے تھے جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی آمرانہ حکومت کو شکست دینے کے لیے قربانی دی۔ انہوں نے بہادر سپاہیوں، رضاکاروں اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کا ذکر کیا جو روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز کے الیکٹرک پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کے بعد بجلی کے گرڈ کو آبادی تک محفوظ بنانے کے لیے مرمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس ہمیں اپنی آزادی کے دفاع سے باز نہیں رکھ سکتا، زیلنسکی

اپنی دس منٹ کی اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ آزادی ہمارے لیے کلیدی لفظ ہے جو واقعی تمام یوکرینیوں کو متحد کرتی ہے۔ ایک اور تناظر میں زیلنسکی نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کی جانی چاہیے جس کی وجہ سے یوکرین کی تین بڑی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کی گئی تھی۔

زیلنسکی نے کیف میں سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹیلی گرام پر لکھا کہ یہ ضروری ہے کہ اناج کا معاہدہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔ یوکرین عالمی غذائی تحفظ کا ضامن رہنے کے لیے تیار ہے۔ وہیں زیلنسکی انڈونیشیا کے بالی میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع یوکرین کی سرکاری ایجنسی سوسپلنے نے بدھ کو صدارتی ترجمان سرگئی نکیفوروف کے حوالے سے دی۔

نکیفوروف نے منگل کے روز کہا کہ ولادیمیر زیلنسکی یقینی طور پر جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ صدر زیلنسکی آن لائن فارمیٹ میں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 سے 16 نومبر تک بالی، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے 17ویں جی 20 سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع ری کور ٹوگیدر، ری کور اسٹرانگ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.