US Winter Storm امریکہ میں لاکھوں افراد سردی کی زد میں، 12 افراد بنے لقمہ اجل - امریکہ میں لاکھوں افراد سردی کی زد می
امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے، اس سردی کے سبب 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ این ڈبلیو ایس کے مطابق طوفان ٹیکساس سے کیوبیک تک 3,200 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ایک بم سائیکلون ہے جس نے امریکہ-کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع عظیم جھیلوں میں برفانی طوفان کے حالات پیدا کر چکے ہیں۔ Winter storm kills 12 in US
واشنگٹن: امریکہ میں شدید سردی کی وجہ سے تقریباً 20 کروڑ لوگ برفانی طوفان کی زدمیں آ گئے ہیں اور چھٹی کے اختتام ہفتہ سے قبل کم از کم 12 افراد کی موت ہوچکی ہیں۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں سو سے زائد یومیہ سرد دن کے درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ جمعہ کے روز شدید سردی کے باعث 15 لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم رہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ لوگ کرسمس کے لیے گھروں کو لوٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔Arctic winter storm kills 12 in US
این ڈبلیو ایس نے اطلاع دی کہ طوفان ٹیکساس سے کیوبیک تک 3,200 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ایک بم سائیکلون ہے جس نے امریکہ-کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع عظیم جھیلوں میں برفانی طوفان کے حالات پیدا کردیئےہیں۔ بم سائیکلون ایک شدید طوفان کا نام ہے جس میں طوفان کے مرکز میں ہوا کا دباؤ 24 گھنٹوں میں کم از کم 24 ملی بار تک گر سکتا ہے اور یہ تیزی سے شدت اختیار کرتا ہے۔ کینیڈا میں، اونٹاریو اور کیوبیک میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کی بجلی کٹوتی کی گئی ہے۔ برٹش کولمبیا سے نیو فاؤنڈ لینڈ تک ملک کے باقی حصوں میں شدید سردی اور موسم سرما کے طوفان کی وارننگ دی گئی ہے۔
ایلک پارک، مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر گیا، جب کہ ہیل مشی گن کا شہر جم گیا ہے۔ پنسلوانیا اور مشی گن کے علاقوں میں شدید برف باری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بفیلو، نیویارک میں کم از کم 35 انچ برفباری کا امکان ہے۔ نیو انگلینڈ، نیویارک اور نیو جرسی میں ساحلی سیلاب دیکھے گئے ہیں۔ پیسیفک نارتھ ویسٹ کے کچھ رہائشیوں نے سیئٹل اور پورٹ لینڈ کی منجمد سڑکوں پر آئس اسکیٹنگ کی۔ طوفان کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سے بہت سے سڑک حادثات شامل ہیں، جن میں دو موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوئے ہیں۔ طوفان سے ملک بھر میں سفری مشکلات برف ہینڈلرز کی کمی سے بڑھ رہی ہیں۔(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 پروازیں منسوخ