تل ابیب، اسرائیل: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا لیکن، جنگ بندی کے مطالبات میں ہورہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اپنے اتحادی پر غزہ میں شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے، آسٹن نے کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت "غیر متزلزل" ہے۔ آسٹن نے کہا کہ انھوں نے اسرائیل کے وایر دفاع سے غزہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق بات چیت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، انھوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے جنگ کی شدت کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ آسٹن کے مطابق بات چیت میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو آسان بنانے اور انسانی امداد میں اضافہ پر بھی بات ہوئی ہے۔ اسرائیل کو ہتھیار اور سفارتی مدد فراہم کرنے والے امریکہ نے حال ہی میں نتن یاہو کی حکومت کی طرف اپنا لہجہ سخت کیا ہے۔ پچھلے ہفتے صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اندھا دھند بمباری میں عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر اسرائیل کو بین الاقوامی حمایت کھونے کا خطرہ ہے۔ تاہم، آسٹن نے پیر کے روز ظاہر کر دیا کہ، امریکہ کی اسرائیل سے کوئی ناراضگی ہے ہی نہیں، انھوں نے کہا کہ، "اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے۔ اسرائیل اکیلا نہیں ہے۔‘‘
-
"Not here to dictate timelines or terms": US Defense Secretary Lloyd Austin on Israel-Hamas war
— ANI Digital (@ani_digital) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/9gGtKqQTQW#US #LloydAustin #IsraelHamasConflict pic.twitter.com/04FNTdavpn
">"Not here to dictate timelines or terms": US Defense Secretary Lloyd Austin on Israel-Hamas war
— ANI Digital (@ani_digital) December 18, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/9gGtKqQTQW#US #LloydAustin #IsraelHamasConflict pic.twitter.com/04FNTdavpn"Not here to dictate timelines or terms": US Defense Secretary Lloyd Austin on Israel-Hamas war
— ANI Digital (@ani_digital) December 18, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/9gGtKqQTQW#US #LloydAustin #IsraelHamasConflict pic.twitter.com/04FNTdavpn
گیلنٹ نے اس دوران کہا کہ اسرائیل بتدریج غزہ میں اپنی کارروائیوں کے اگلے مرحلے میں منتقل ہو جائے گا اور بے گھر ہونے والے افراد ممکنہ طور پر انکلیو کے شمال میں واپس جا سکیں گے۔ آسٹن کا دورہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں اور گہرے ہوتے انسانی بحران پر غیر ملکی حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان ہوا ہے۔
-
#WATCH | At a joint press conference with Israel PM Benjamin Netanyahu, US Secretary of Defense Lloyd Austin says, "I'm here to underscore what President Biden has said again and again: our commitment to Israel is unshakable. I know that Israel is a small, tight-knit country and… pic.twitter.com/cUSrEPmDQ6
— ANI (@ANI) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | At a joint press conference with Israel PM Benjamin Netanyahu, US Secretary of Defense Lloyd Austin says, "I'm here to underscore what President Biden has said again and again: our commitment to Israel is unshakable. I know that Israel is a small, tight-knit country and… pic.twitter.com/cUSrEPmDQ6
— ANI (@ANI) December 18, 2023#WATCH | At a joint press conference with Israel PM Benjamin Netanyahu, US Secretary of Defense Lloyd Austin says, "I'm here to underscore what President Biden has said again and again: our commitment to Israel is unshakable. I know that Israel is a small, tight-knit country and… pic.twitter.com/cUSrEPmDQ6
— ANI (@ANI) December 18, 2023
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سے بھی ملاقات کی اس دوران نتن یاہو نے کہا کہ، غزہ کی جنگ صرف ہمارے نہیں آپ کی بھی ہے۔ وہیں،اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ، " اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی وابستگی غیر متزلزل ہے اور کسی فرد، گروہ یا ریاست کو ہمارے عزم کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ لہٰذا بحیرہ احمر میں، ہم ایک کثیر القومی بحری ٹاسک فورس کی قیادت کر رہے ہیں جو اس کے بنیادی اصول کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جہاز رانی کی آزادی۔ انھوں نے مزید کہا کہ، تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے لیے ایران کی حمایت بند ہونی چاہیے۔ اب ہم اسرائیل کو وہ سامان فراہم کرتے رہیں گے جو آپ کو اپنے ملک کے دفاع کے لیے درکار ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کی جھلکیاں