ETV Bharat / international

امریکہ میں فائرنگ، ایک کمسن لڑکے سمیت چار افراد ہلاک

امریکہ کے جنوب مشرقی شہر ڈلاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک کمسن بچہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میں اس سے پہلے بھی فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ Firing incidents in America

US shooting
US shooting
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 7:50 AM IST

ڈلاس(امریکہ): ڈلاس کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 1 سالہ لڑکے سمیت 4 افراد ہلاک اور 15 سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں اتوار کی سہ پہر گھر پر جوابی کارروائی کرنے والے افسران نے پایا کہ پانچ افراد پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اس فائرنگ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران کمسن بچے کی موت ہوگئی اور نوجوان لڑکی کی حالت مستحکم تھی۔ پولیس نے اتوار کو کہا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک علیحدہ واقعہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح تک اس ضمن میں کوئی مزید تازہ جانکاری حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ڈلاس کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار کے دفتر کی جانب سے فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ایک سالہ لوگن ڈی لا کروز، 20 سالہ وینیسا ڈی لا کروز، 33 سال کی کرینہ لوپیز، اور 50 سالہ جوز لوپیز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں لوزیانا کے ایک ہاؤس پارٹی میں نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مشتعل افراد میں سے کسی نے بندوق نکالی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعے میں چھ نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ایک 19 سالہ شخص نے تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا اور بعد ازاں اس شخص نے امریکہ کے ٹوپینش میں خود کشی کرلی تھی۔ اس واقعے کے بعد ٹاپنیش پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی اور کسی بھی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کئی افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.