ETV Bharat / international

Same Sex Marriage Protection Bill امریکی سینیٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا بل منظور - امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی

امریکی سینیٹ نے ہم جنس شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے والا بل منظور کر لیا ہے۔ بل منگل کو 36 کے مقابلے میں 61 ووٹوں سے منظور ہوا۔ ریپبلکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی اس کی حمایت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے دونوں جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بل کی حمایت کرنے کی تعریف کی۔ Same Sex Marriage Protection Bill

US Senate passes same sex marriage protection bill
امریکی سینیٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا بل منظور
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 10:52 PM IST

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ہم جنس شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بل کو منظور کر لیا ہے۔ یہ اقدام اس معاملے پر ملکی سیاست میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔ سپریم کورٹ کے 2015 کے فیصلے کے بعد شادی کرنے والے ہزاروں ہم جنس پرستوں کے لیے یہ ایک راحت کے طور پر آیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک بھر میں ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔Same Sex Marriage Protection Bill

ہم جنس شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے والا بل منگل کو 36 کے مقابلے میں 61 ووٹوں سے منظور ہوا۔ ریپبلکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی اس کی حمایت کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بل کی حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل ایوان نمائندگان میں منظور ہو جاتا ہے تو وہ اس پر تیزی اور فخر سے دستخط کریں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ یہ بل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لوگ یہ جان کر بڑے ہوں گے کہ وہ بھی مکمل طور پر خوش زندگی گزار سکتے ہیں اور ان کا اپنا ایک کنبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.