ETV Bharat / international

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال میں داخل - وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

US Secretary of Defense Lloyd Austin hospitalized امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بیمار پڑ گئے ہیں لیکن ان کی بیماری اور اسپتال داخل ہونے کی خبر کئی دن بعد سامنے لائی گئی ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال میں داخل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:22 PM IST

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بیمار پڑ گئے ہیں لیکن ان کی بیماری اور اسپتال داخل ہونے کی خبر کئی دن بعد سامنے لائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن طبی پیچیدگیوں کے سبب رواں ہفتے اسپتال میں داخل رہے، پینٹاگون نے جمعہ کو بتایا کہ لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔
لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پنٹاگون ترجمان نے کسی قسم کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، کہ آیا وہ پہلے بھی بے ہوش ہو چکے تھے یا نہیں، تاہم صرف اتنا کہا گیا کہ لائیڈ آسٹن اب رو بہ صحت ہیں اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ 70 سالہ لائیڈ آسٹن چین آف کمانڈ میں امریکی صدر کے بعد آتے ہیں۔ سی این این کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ سیکریٹری دفاع کو ایک ایسی سرجری کے لیے داخل کیا گیا تھا جو ضروری تو تھی لیکن انھوں نے اسے ملتوی کر رکھا تھا جس کی وجہ سے پیچیدگی ہو گئی تھی۔ پینٹاگون نے آسٹن کو ابتدائی طور پر داخل کیے جانے کے 4 دن بعد اس کا اعلان کیا، جب کہ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے جمعرات کو ایک نیوز بریفنگ میں اسپتال میں داخل ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پینٹاگون نے آسٹن کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں عوام کو مطلع کرنے کے لیے چار دن انتظار کیوں کیا؟ پریس سیکریٹری رائیڈر نے بتایا کہ صورت حال بار بار بدل رہی تھی، اور پھر طبی مسائل اور ذاتی راز داری سمیت کئی عوامل تھے جس کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.