ETV Bharat / international

US pressure to Remove Imran Khan عمران خان کے روس دورے سے ناراض امریکہ ان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانا چاہتا تھا: رپورٹ - دی انٹرسیپٹ نیوز ویب سائٹ

امریکہ کے ایک نیوز آوٹ لیٹ میں مبینہ سائفر کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے ایک پاکستانی سفارت کار کو بتایا تھا کہ اگر عمران خان کو برطرف کیا گیا تو سب کچھ معاف کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت سے برطرف کیے جانے کے بعد عمران خان متعدد دفعہ اسی بات کا ذکر کرتے رہے ہیں کہ ان کے خلاف بیرونی سازش رچی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 9:14 PM IST

اسلام آباد: امریکہ کے ایک نیوز آؤٹ لیٹ میں مبینہ سائفر کے تعلق سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائفر سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی انتظامیہ گزشتہ سال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا چاہتی تھی۔ واضح رہے کہ عمران خان کو اپریل 2022 میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ذریعہ اقتدار سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی عمران خان نے الزام لگایا کہ وہ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے "سائپر" کے بارے میں جانتے تھے، جس نے ثابت کیا کہ امریکہ نے اپنے سیاسی مخالفین اور پاکستانی فوج کی مدد سے انہیں ہٹانے کی سازش کی تھی۔

عمران خان اس وقت تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات میں سزا سنائے جانے کے بعد انہیں پانچ سال کے لیے سیاست سے روک دیا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کا مقصد انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔

بدھ کے روز دی انٹرسیپٹ نیوز ویب سائٹ نے امریکہ میں پاکستان کے اس وقت کے سفیر اسد مجید اور جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے درمیان گزشتہ سال 7 مارچ کو ہونے والی گفتگو کی تفصیلات شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت عمران خان کے ماسکو کے دورے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں ہوئی۔ عمران خان 24 فروری کو جس دن روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا روس کے دورے پر تھے۔

رپورٹ کے مطابق بات چیت میں لو نے مبینہ طور پر مجید کو بتایا کہ امریکہ اور یورپ یوکرین جنگ پر جارحانہ طور پر غیر جانبدارانہ پوزیشن لیتے ہوئے عمران خان کے روس کے دورے پر کافی فکر مند ہیں۔ میرے خیال میں اگر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گیا تو واشنگٹن میں سب کو معاف کر دیا جائے گا کیونکہ روس جانے کا فیصلہ صرف وزیر اعظم نے لیا تھا۔ اور اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی ہے مجھے لگتا ہے کہ آگے پاکستان کے لیے کافی مشکل ہو گا۔ یہ ساری باتیں ڈونلڈ لو نے مبینہ طور پر اسد مجید کو بتایا تھا، جس کے بعد اسد نے وہ سائفر میں ساری گفتگو کی تفصیلات اسلام آباد بھیجی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دی انٹرسیپٹ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے ایک ماہ بعد پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا ووٹ ہوا، جس کے نتیجے میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز کہا کہ دی انٹرسیپٹ میں رپورٹ کیے گئے تبصروں سے یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ پاکستان کا رہنما کون ہونا چاہیے اور امریکہ سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف سازش میں ملوث نہیں تھا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ امریکا نے عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے عوامی اور نجی طور پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.