ETV Bharat / international

Indian-American Nikki Haley: بھارتی نژاد نکی ہیلی امریکی صدارتی عہدے کی امیدواربننے کی دوڑ میں شامل

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 11:58 AM IST

نکی ہیلی نے 2021 میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کو چیلنج نہیں کریں گی، لیکن حالیہ مہینوں میں انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کیا اور کہا کہ اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ Indian-American Nikki Haley launches campaign for Republican nomination

ہندوستانی نژاد نکی ہیلی امریکی صدارتی عہدے کی امیدواربننے کی دوڑ میں شامل

واشنگٹن: جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدرارتی عہدے کی امیدوار ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں کہا ’اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ ایک مضبوط اور قابل فخر امریکہ بنانے کا وقت ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں ان کے سابق باس ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے والی وہ دوسری بڑی ریپبلکن امیدوار ہیں۔نکی ہیلی ایسی تیسری انڈین نژاد امریکی ہیں جو صدارتی عہدے کے الیکشن کے لیے سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے2021 میں کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کو چیلنج نہیں کریں گی، لیکن حالیہ مہینوں میں انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کیا اور کہا کہ اب نئی نسل کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ دیگر ریپبلکنز جن کی اپنی پارٹی کے لیے انتخابی مہم شروع کرنے کی توقع ہے، ان میں فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور سابق نائب صدر مائیک پینس شامل ہیں۔اس سے قبل وہ 6 جنوری 2021 کو امریکی پارلیمنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے اور ان کے رویے پر تنقید کر چکی ہیں۔ اس واقعہ کے اگلے ہی دن انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن سے لیکر اس حملے تک ڈونلڈ ٹرمپ کی سرگرمیوں کو تاریخ میں تنقید کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکی نژاد فریدہ ملک الموڑہ جیل سے رہا
ابتدائی پولز میں ڈونلڈٹرمپ جنوبی کیرولائنا میں آسان برتری کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور نکی ہیلی کے لیے یہ مقابلہ مشکل ہو گا۔پولنگ فرم ٹریفلگر گروپ کے حالیہ سروے میں موجودہ اور ممکنہ امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ 43 فیصد کے ساتھ پہلے اور مس ہیلی 12 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان سے پہلے دیگر ہندوستانی امریکیوں میں لوزیانا کے گورنر بوبی جندل تھے، جنہوں نے 2015 میں بھی کوئی خاص توجہ حاصل نہیں کی، اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس، جنہوں نے 2020 کے الیکشن میں نامزید ہونے کی کوشش کی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.