ETV Bharat / international

White House Wedding دس سال بعد وائٹ ہاؤس میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی - us president granddaughter wedding

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی تقریب ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ وائٹ ہاؤس میں تقریباً 10 سال بعد شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی خاندان کے افراد نے شرکت کی۔White House Wedding

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 10:55 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نیاومی بائیڈن کی شادی پیٹر نیل سے وائٹ ہاؤس میں منقعد ہوئی۔ پیپلز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تقریب ساؤتھ لان میں ہوئی۔ جس کے لیے لان اور عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ نیاومی کے دادا، صدر جو بائیڈن اور دادی خاتون اول جل بائیڈن سمیت اہم شخصیات نے شادی تقریب میں شرکت کی۔ میگزین کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع تھا کہ وائٹ ہاؤس میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کی اہم شخصیات، اہل خانہ اور دوست احباب سمیت 250 افراد نے شرکت کی۔White House Wedding

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 28 سالہ نیاؤمی بائیڈن اپنے دوست 25 سالہ پیٹر نیل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے تھے۔نیاومی اور پیٹر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے 2021 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ دس سال بعد وائٹ ہاؤس میں کسی شادی کا انعقاد ہوا ہے۔ آخری مرتبہ وائٹ ہاؤس میں شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ 28 سالہ نیاومی ایک وکیل ہیں جب کہ ان کے شریک حیات نے بھی حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.