امریکی صدر جو بائیڈن دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تین روزہ دورے پر آج جاپان پہنچے۔ US President arrives in Japan بائیڈن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2013 میں نائب صدر کی حیثیت سے ایشیائی ملک کا دورہ کیا تھا۔ کیودو خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تین روزہ دورے کے دوران وہ کواڈ گروپ کانفرنس کے تحت ہونے والی میٹنگوں میں شرکت کریں گے جس میں امریکا، جاپان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور ہندوستان بھی شامل ہیں۔
جو بائیڈن جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت سے قبل جاپان کے بادشاہ ناروہیتو سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ان جاپانیوں کے خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے جن کے اہل خانہ کا شمالی کوریا نے 1970 اور 1980 میں اغوا کرلیا تھا۔ ان لوگوں کو امید ہے کہ امریکی تعاون سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ منگل کو جو بائیڈن اور فومیو کیشیدا کواڈ کے دیگر ارکان کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ (یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں: Joe Biden arrives in South Korea: جو بائیڈن جنوبی کوریا پہنچ گئے، صدر یون سے پہلی دفعہ ملاقات کریں گے