ETV Bharat / international

Twitter Blue Tick Fee بلیو ٹِک اکاؤنٹس پر ماہانہ چارج سے امریکی مصنف برہم، ایلون مسک کا جواب

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 7:45 PM IST

معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے ٹویٹر پر بلیو ٹک بیچز کے لیے مجوزہ فیس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بُلیو ٹِک رکھنے کے لیے 20 ڈالر ماہانہ، بھاڑ میں جاؤ، ٹوئٹر انتظامیہ کو تو مجھے معاوضہ دینا چاہیے۔ اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو میں بھی ایئرون کی طرح ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردوں گا۔Twitter Blue Tick Fee معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک

author stephen king and elon musk
معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک

معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کو بلیو ٹک بیچز کے لیے مجوزہ فیس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر مصنف نے لکھا کہ بُلیو ٹِک رکھنے کے لیے 20 ڈالر ماہانہ، بھاڑ میں جاؤ، ٹوئٹر انتظامیہ کو تو مجھے معاوضہ دینا چاہیے۔ اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو میں بھی ایئرون کی طرح ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردوں گا۔Twitter Blue Tick Fee جس پر ایلون مسک نے بغیر کسی تاخیر کے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، 'ہمیں بھی اپنے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں، ٹوئٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا‘۔ مسک نے مزید لکھا کہ اگر یہ فیس 8 ڈالر کردی جائے تو؟

author stephen king and elon musk on twitter blue tick fee
بلیو ٹِک اکاؤنٹس پر ماہانہ چارج سے امریکی مصنف برہم، ایلون مسک کا جواب

ایلون مسک نے مزید لکھا کہ ’اس فیس کے نفاذ سے قبل اس کی طویل وضاحت پیش کروں گا کہ یہ کیوں ضروری۔ تاہم انہوں نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر فیس وصولی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جعلی اکاؤنٹس اور ٹرولز کو روکنے کا واحد طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Twitter to Charge From Blue Tick User ایلون مسک کے ٹویٹر پر 'بلیو ٹِک' صارفین کو پیسے ادا کرنے ہوں گے

قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدا ہے۔ میڈیا میں آنے والی مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر اب صارفین سے بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے 20 ڈالر یعنی 1,650 روپئے ماہانہ چارج کر سکتا ہے۔یہی نہیں، ٹوئٹر صارفین کو ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن خریدنے پر بھی مجبور کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.